۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت السالام گنجی

 حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین گنجی نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام انسانیت کے لیے بہترین، نمونہ اور ماڈل ہیں کیونکہ یہ حضرات خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی طرف رہنمائی کرنے والے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق،قزوی/حوزہ علمیہ کے استاد اخلاق حجت الاسلام والمسلمین حسین گنجی نے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے منتظمین اور معاونین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام انسانیت کے لیے بہترین، نمونہ اور ماڈل ہیں کیونکہ یہ حضرات خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی طرف رہنمائی کرنے والے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین گنجی نے کہا: ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس ایسے ائمہ، رہنما اور پیشوایان ہیں اور ہمیں ان بزرگان کے قیمتی الفاظ اور رہنمائی کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں سرفہرست رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم پیغمبر اسلام (ص) کو نمونہ قرار دیتا ہے۔ "لَقَدْ کانَ لَکُمْ فی‌ رَسُولِ اللهِ اُسْوَهٌ حَسَنَه" یعنی "یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے"۔

حجت الاسلام والمسلمین گنجی نے کہا: خداوند متعال نے پیغمبر اکرم (ص) اور ائمہ معصومین (ع) کو ہمارے لیے کمال اور قربِ الہی کے راستے کو انتخاب کے لئے ماڈل قرار دے رکھی ہیں۔ جن کی ہمیں انسانِ کامل ہونے کی حیثیت سے پیروی کرنی چاہیے۔

ائمہ معصومین (ع) انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .